November 16, 2026

*نماز استخارہ کے مسائل* جمعرات 30 جنوری 2025 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

20250129_061107

*نماز استخارہ کے مسائل*

جمعرات 30 جنوری 2025
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا

مسئلہ نمبر نمبر 409
*دو یا دو سے زائد مباح کاموں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو تو دعائے استخارہ کے ذریعے اللہ تعالی سے بہتر کام کے لئے یکسوئی حاصل ہونے کی درخواست کرنا مسنون ہے*

مسئلہ نمبر 410
*دو رکعت نماز پڑھ کر یہ مسنون دعا مانگنی چاہئے*

مسئلہ نمبر 211
*اگر ایک مرتبہ فیصلہ کرنے میں یکسوئی حاصل نہ ہو تو یہ عمل بار بار دہرانا چاہئے حتی کہ یکسوئی حاصل ہو جائے*

حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمیں تمام کاموں کے لئے اسی طرح دعائےاستخارہ سکھاتے جس طرح قرآن پاک کی کوئی سورۃ سکھاتے تھے آپ ﷺ فرماتے “جب کوئی آدمی کسی کام کا ارادہ کرے، تو دو رکعت نفل ادا کرے پھر یہ دعا مانگے ۔

*اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ أَسْتَخِیْرُكَ بِعِلْمِكَ، وَ أَسْتَقْدِرُكَ بِقُدْرَتِكَ، وَ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ الْعَظِیْمِ ، فَاِنَّكَ تَقْدِرُ وَ لاَ أَقْدِرُ، وَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ ، وَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ اَللّٰهُمَّ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِّيْ فِيْ دِیْنِيْ وَ مَعَاشِيْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِيْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ، فَاقْدِرْهُ لِيْ ، وَ یَسِّرْهُ لِيْ، ثُمَّ بَارِكْ لِيْ فِیْهِ وَ اِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هٰذَا الْأَمْرَ شَرٌ لِّيْ فِيْ دِیْنِيْ وَمَعَاشِيْ وَ عَاقِبَةِ أَمْرِيْ وَ عَاجِلِهٖ وَ اٰجِلِهٖ، فَاصْرِفْهُ عَنِّيْ وَاصْرِفْنِيْ عَنْهُ، وَاقْدِرْ لِيَ الْخَیْرَ حَیْثُ كَانَ ثُمَّ أَرْضِنِيْ بِهٖ*

یا اللہ میں تیرے علم کی بدولت بھلائی چاہتا ہوں تیری قدرت کی برکت سے اپنا کام کرنے کی طاقت مانگتا ہوں تجھ سے تیرے فضل عظیم کا سوال کرتا ہوں یقینا تو قدرت رکھتا ہے میں قدرت نہیں رکھتا، تو جانتا ہے میں نہیں جانتا اور تو ہی غیب کا جاننے والا ہے ، یا اللہ تیرے علم کے مطابق اگر یہ کام میرے حق میں دینی اور دنیاوی معاملات کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے بہتر ہے یا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا میرے جلدی یاد پر والے معاملہ یعنی دنیا یا آخرت میں میرے لئے بہتری ہے تو اسے میرا مقدر بنادے ۔ اس کا حصول میرے لئے آسان فرمادے اور میرے لئے با برکت بنادے۔ اگر تیرے علم کے مطابق یہ کام میرے لئے دینی اور دنیاوی معاملات کے لحاظ سے اور انجام کے لحاظ سے نقصان دہ ہے یا آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے
فرمایا ” میرے جلدی یا دیر والے معاملہ (یعنی دنیا اور آخرت) میں میرے لئے نقصان دہ ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور میری سوچ اس طرف سے پھیر دے جہاں کہیں سے ممکن ہو بھلائی میرا مقدر بنادے اور مجھے اس پر مطمئن کر دے۔ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ (هَذَا الْأَمْرَ) کی جگہ اپنی ضرورت کا نام لے ۔ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔

*الدعاء*
یا اللہ تعالی میرے سارے کام میرے لئے آسان کر دے اور انجام کے لحاظ سے میرے لئے مفید بنا دے۔

آمین یا رب العالمین

Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333