November 16, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس عوامی جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی جانب سے ایل پی جی پلانٹ ہولڈرز

IMG-20250129-WA0250

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس عوامی جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی جانب سے ایل پی جی پلانٹ ہولڈرز کے لیے ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق ایل پی جی باؤزرز اوگرا کے مجاز ایل پی جی پلانٹس کے علاوہ کسی اور جگہ رکھنے کی اجازت نہیں، ایل پی جی باؤزرز کی سیفٹی کے سلسلہ میں تمام قوانین کی پاسداری، غیر معیاری گیس کی خرید و فروخت کی پابندی، ایل پی جی باؤزرز کو خریدتے وقت اس میں گیس کی گنجائش 15 فیصد کم بھروانے اور ضلع کی حدود میں ایل پی جی باؤزر پہنچ والے مقام کے برعکس کھڑا پائے جانے کی صورت میں متعلقہ ایل پی جی کمپنی کے خلاف ایکشن کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا ہے کہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ایل پی جی پلانٹ ہولڈرز اوگرا کے تمام قوانین پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔