November 16, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی دیپالپور۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ڈرگ کنٹرولر اوکاڑہ عمر حیات نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر دیپالپور عدنان یعقوب کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم میں جان بچانے والی ادویات کے ریٹس کی چیکنگ کی،

IMG-20250129-WA0251

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

دیپالپور۔ حکومتی ہدایات کے مطابق ڈرگ کنٹرولر اوکاڑہ عمر حیات نے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر دیپالپور عدنان یعقوب کے ہمراہ حجرہ شاہ مقیم میں جان بچانے والی ادویات کے ریٹس کی چیکنگ کی، ڈرگ کنٹرولر نے حجرہ شاہ مقیم کے مختلف بازاروں میں واقع میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز پر جان بچانے والے مختلف کمپنیوں کی قیمتی ادویات گزشتہ اور موجودہ ریٹس کا تقابلی جائزہ بھی لیا، انسپیکشنز کے دوران مختلف میڈیکل سٹورز پر ادویات کے مقرر کردہ ریٹس پائے گئے، ڈرگ کنٹرولر عمر حیات نے کہا ہے کہ جان بچانے والی قیمتی ادویات کی اوور چارجنگ پر سخت ایکشن لیا جائے گا، اور خلاف ورزی کے مرتکب میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جائے گا۔