November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر سید ذاکر حسین زیدی کی ہدایت کے مطابق گراس روٹ لیول پر لقمان ہاکی اسٹیڈیم خیرپور میں

IMG-20250129-WA0233

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خیرپور کے صدر سید ذاکر حسین زیدی کی ہدایت کے مطابق گراس روٹ لیول پر لقمان ہاکی اسٹیڈیم خیرپور میں تین روزہ دوستانہ نمائشی میچوں کی ہاکی سیریز اولڈینگ ہاکی کلب خیرپور اور اولڈ ینگ اسپورٹس ہاکی کلب خیرپور کے درمیان کھیلی گئی آخری ہاکی سیریز میچ کے مہمان خصوصی خیرپور کی معروف سماجی شخصیت اور خیرپور ڈسٹرکٹ ہاکی ٹیم کے سئنیر کھلاڑی اور مشہور سیاستدان سید محمد آغاترمزی تھےاس موقع پر سید ذاکر حسین زیدی نے کہا کہ میری معرفت پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ڈائریکٹوریٹ اسپورٹس سندھ کو اسکروٹنی ہاکی فارم اور مکمل کھلاڑیوں کے کوائف ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر خیرپور کو رواں ماہ جمع کرا دیئے ہیں آپ سب اپنے ہاکی کلبوں اسکروٹنی کے مرحلے کے لئے تیار کریں مہمان خصوصی سید محمد آغاترمزی نے کہا کہ کھیل جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے قومی کھیل ہاکی میں ضلع خیرپور میں ذاکر حسین کی خدمات راہیگاہ نہیں جانے دیا جائیں گی اہل خیرپور ان کے ساتھ ہے اور میں ہرتعاون کرنے کو تیار ہوں یہ تین میچوں کی سیریزمیں اولڈ ینگ ہاکی کلب خیرپور نے اولڈ ینگ اسپورٹس ہاکی کلب سے دومیچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلی۔اس موقع پر سیریز کا بہترین کھلاڑیوں کو قرار دیاگیا