اوکاڑہ،،، جاوید راہی رینالہ خورد۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس کی انسپکشنز، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ نے
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
رینالہ خورد۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس کی انسپکشنز، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ نے شہر کے مختلف مقامات پر متعدد پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹس اور پیمانوں کی چیکنگ کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمائش پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کے پٹرول پمپس کو سیل کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور پٹرول پمپ مالکان کے لائسنس بھی کینسل کر دیے جائیں گے۔