ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب کا ویژن “صاف ستھرا پنجاب”پر عملدآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ
ٹوبہ ٹیک سنگھ( افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیراعلی پنجاب کا ویژن “صاف ستھرا پنجاب”پر عملدآمد جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر علی سمیر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے ڈور ٹو ڈور جا کر صفائی کے متعلق عوام الناس سے دریافت کیا۔شہریوں نے صفائی ستھرائی کے متعلق اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کا پروگرام “ستھرا پنجاب ” انقلابی پروگرام ہے۔روزانہ کی بنیاد پر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار گھروں سے کوڑا کرکٹ لے کر جاتے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تجاوزات کے خاتمے کے حوالے اقدامات جاری ہیں۔شہری جلد ہی صفائی ستھرائی کے حوالے سے نمایاں تبدبلی دیکھیں گے۔بعدازاں اسسنٹ کمشنر نے میڈی لینڈ کے کولیکشن پوائنٹ کا دورہ کیا ،اور کمپنی کے کارکردگی کا مشاہدہ کیا۔