اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کی افسران کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیاں، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی ہدایات پر
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ محکمہ سول ڈیفنس کی افسران کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کاروائیاں، سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کے افسران نے متعدد مقامات پر ایل پی جی شاپس کی انسپیکشن کی اور خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے ان کی دکانیں سیل کر دیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل پی جی شاپس میں غیر قانونی گیس فلنگ کے خطرناک اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔