November 16, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے) بہاولنگر-کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا دورہ، ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ڈویژنل کمشنر نے

20250128_165037

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے)
بہاولنگر-کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں کا دورہ، ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ڈویژنل کمشنر نے صادق کینال پر محکمہ ہائی ویز کی جانب سے زیر تعمیر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال، میڈیکل کالج ، ستلج پارک،ہائی وے روڈ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع میں جاری تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن کا بھی معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں، وزیر اعلیٰ پنجاب انیشی ٹیو، ستھرا پنجاب، تجاوزات آپریشن، ریونیو کورٹ کارکردگی، امن و عامہ، سرکاری واجبات کی وصولی، صحت و تعلیم، زراعت، سموگ، ایکسل لوڈ منیجمنٹ سمیت دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی پی او فلائٹ لیفٹیننٹ حافظ کامران اصغر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) افتاب حسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ظہور حسین، اسسٹنٹ کمشنر نعمان احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں ضلع میں 34828.740 ملین کی لاگت سے مختلف سیکٹرز میں جاری 122 ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔کام کے معیار پر سمجھوتا کئے بغیران منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں سے منسلک تمام محکمے دی گئی ٹائم لائن کو فالو کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبہ کے ہر ضلع میں شاہرات کا جال بچھانے کی منظوری دی ہے جبکہ شاہرات کے تحفظ کے لئے ایکسل لوڈ منیجمنٹ پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور کماد کے سیزن میں ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے ٹرالیوں کے پیچھے چائنہ لائٹس یا ریفلیکٹرز لگوائے جائیں۔انہوں نے۔ میڈیکل کالج سمیت دیگر التواء کے شکار منصوبوں کی تحریری رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے لئے وہ متعلقہ فورم پر رجوع کریں گی۔انہوں نے سرکاری ریکوری اہدارت اور ریونیو سے متعلقہ امور کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ زمینوں سے متعلق ریونیو کورٹ میں موجود کیسز کو میرٹ پر بغیر التواء یکسو کیا جائے اور محکموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔
ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ اور ضلع کی تمام سیکٹرز میں مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اسی جذبے سے عوامی خدمت کے لئے کام کریں انہیں مکمل سپوٹ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ضلع میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو بھی خوب سراہا اور ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں تمام ٹیم کو شاباش دی