بہاولنگر ( نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے) کمشنر بہاولپور مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے 200 بستروں پر مشتمل زیر تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ
بہاولنگر ( نمائندہ خصوصی شیخ ارسلان یوڈی سے)
کمشنر بہاولپور مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نے 200 بستروں پر مشتمل زیر تعمیر سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ آئی ڈیپ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے مشنر بہاولپور کو ہسپتال کے تعمیراتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بہاول نگر مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میں 15 بیڈز آئی سی یو،25 بیڈز گائنی وارڈ،80 بیڈز نرسری ایمرجنسی ،نوزائیدہ بچوں ، آئی سی یو اور ایچ یو ڈی اور 40 بیڈز میں قبل از پیدائش اور بعد ازپیدائش وارڈز پر مشتمل ہوگا۔ بہاول نگرمدر اینڈ چائلڈ ہسپتال 12.6ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں ڈاکٹرز ہاسٹل اور سٹوڈنٹس ہاسٹلز بھی شامل ہیں۔