سکھر میٹروکے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سکھر اور ڈسٹرکٹ بار سکھر میں ایڈوکیٹ ہائ کورٹ ہمایوں شیخ کی جانب سے سینئر قانوندان اور ممتاز وکیل، محترم ادا علی حیدر صاحب کو
سکھر میٹروکے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سکھر اور ڈسٹرکٹ بار سکھر میں ایڈوکیٹ ہائ کورٹ ہمایوں شیخ کی جانب سے سینئر قانوندان اور ممتاز وکیل، محترم ادا علی حیدر صاحب کو ایڈشنل جج کے عہدے پے فائز ہونے پر مٹھائ تقسیم کی گئ یہ ایک تاریخ ساز لمحہ تھا جسے وکلاء کی کمیونٹی نے بھرپور محبت اور احترام کے ساتھ منایا اس موقع پر بار روم میں سینیئر اور جونیئر وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے ادا علی حیدر صاحب کی کامیابی کو نہ صرف ان کی ذاتی محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا، بلکہ اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ ان کا انتخاب عدلیہ کی خدمت میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا تقسیم مٹھائ کے دوران، وکلا نے نہ صرف ادا علی حیدر صاحب کو خوشی کی اس کامیاب منزل پر مبارکباد پیش کی، بلکہ یہ بھی کہا کہ ان کی اعلیٰ صلاحیتیں اور عدلیہ کے ساتھ ان کا گہرا تعلق آئندہ بھی ایڈشنل جج کے طور پر اس ادارے کی خدمت میں نئے جوش اور لگن کا باعث بنے گا سینئر وکیلوں نے اس موقع پر ادا علی حیدر صاحب کی پیشہ ورانہ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کا تعلیمی پس منظر، تجربہ اور عدلیہ کے نظام میں گہری سمجھ بوجھ نے ان کو ایک مضبوط اور معتبر شخص کے طور پر ممتاز کیا ہے۔ ان کے جج بننے سے نہ صرف سکھر بار بلکہ پورے سندھ کے وکلا کمیونٹی کو فخر محسوس ہو رہا ہے ایڈوکیٹ ہمایوں شیخ نے کہا کے استاد محترم جناب ادا علی حیدر اس نئے عہدے پر رہ کر عدلیہ کی خدمت کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کریں گے اس موقع پر تمام وکلا نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس موقع کو یادگار بنایا۔ مٹھائ کی تقسیم سے تقریب کا ماحول اور بھی خوشگوار ہو گیا اور وکلاء نے مل کر یہ امید ظاہر کی کہ محترم ادا علی صاحب کا یہ نیا عہدہ سندھ کی عدلیہ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کریگا،