November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو تیسرا مرحوم شیراز بھٹی ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں المنصور الیون اوباڑو نے شاہین

20250125_152053

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) اوباڑو تیسرا مرحوم شیراز بھٹی ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں المنصور الیون اوباڑو نے شاہین الیون میرپور ماتھیلو کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی تفصیل کے مطابق : اوباڑو تیسرا مرحوم شیراز بھٹی ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ المنصور اليون اوباڑو اور شاہین الیون میرپور ماتھیلو کے درمیاں ہوا المنصور اليون اوباڑو نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 150 اسکور کیے مدمقابل شاہین الیون میرپور ماتھیلو آخری اوور میں 138 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تیسرا مرحوم شیراز بھٹی ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سینئر کرکٹر استاد امجد علی گنب، سینئر کرکٹر عبدالمجید ملک اور تعلقہ کرکٹ ایسوسی ایشن اوباڑو کے صدر چوہدری عمر جٹ کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔فائنل میچ کے موقع پر مہمان خصوصی صرافہ بازار اوباڑو کے صدر محمد وسیم ملک، تعلقہ پریس کلب اوباڑو رجسٹرڈ کے صدر سینئر صحافی عبدالحئی چھجن، جنرل سیکرٹری سینئر صحافی عبدالواحد ملک، سید اسد شاہ بخاری اور نادرا اوباڑو کے انچارج منیر احمد چاچڑ تھے۔ مہمان شخصیت نے ونر ٹرافی اور 30 ​​ہزار نقد انعام المنصور، الیون اوباڑو کے کپتان فدا حسین بھٹی رنر ٹرافی اور 15 ہزار نقد انعام شاہین الیون میرپور ماتھیلو کے کپتان لالا کو دیا، مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی مشتاق احمد چاچڑ، بہترین کیپر کی ٹرافی شفیق احمد چاچڑ، بہترین باؤلر آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافی استاد میر عباسی، بہترین بیٹسمین کی ٹرافی عبدالرحیم میرانی نے مہمانوں سے وصول کی۔