قصور۔ چند روز قبل نجی ٹیکسٹائل ملز کے (جنرل مینجر )عمر اوپل کو کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا
قصور۔ چند روز قبل نجی ٹیکسٹائل ملز کے (جنرل مینجر )عمر اوپل کو کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے بے دردی سے قتل کر دیا تھا
قصور۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کوٹرادھاکشن پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی
قصور۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی اور انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں کیس کو ٹریس کیا اور ایک ملزم رضوان کو حراست میں لیا
قصور۔ ملزم رضوان نے بتایا کہ میرے بھائی ٹرانسپورٹر راؤ تنویر نے 02 ٹارگٹ کلرز سے عمر اوپل کو قتل کروایا جسکی میں نے ریکی کی
قصور۔ پولیس ٹیم نے گزشتہ شب دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے دیناناتھ میں ایک فارم ہاؤس پر ریڈ کیا
قصور۔ ماسٹر مائنڈ ملزم راؤ تنویر ٹارگٹ کلرز کیساتھ میٹنگ کر رہا تھا تو پولیس نے سرنڈر کرنے کا اعلان کیا
قصور۔ ماسٹر مائنڈ راؤ تنویر نے ثبوت مٹانے کیلئے اپنے ہی ٹارگٹ کلرز کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
قصور۔ راؤ تنویر موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہا تھا کہ پولیس پارٹی نے بہادری سے ملزم کو گرفتار کر لیا
قصور۔ زخمی ٹارگٹ کلرز کو ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ دونوں ملزمان راستہ میں ہی دم توڑ گئے
قصور۔ تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے راؤ تنویر کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
*ڈسٹرکٹ پولیس قصور*