ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی میں سندھ شیخ الائنس کی جانب سے شکارپور کی بروہی برادری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بروہی برادری کی جانب سے شیخ برادری کے نوجوان لال بخش شیخ کو بلا جواز رات کے اندھیرے میں قتل کیا
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)ڈہرکی میں سندھ شیخ الائنس کی جانب سے شکارپور کی بروہی برادری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بروہی برادری کی جانب سے شیخ برادری کے نوجوان لال بخش شیخ کو بلا جواز رات کے اندھیرے میں قتل کیا گیا تھا تفصیل کے مطابق: ڈہرکی میں ایوان صحافت پریس کلب پر سندھ شیخ الائنس گھوٹکی کی جانب سے شکارپور میں بلا جواز قتل ہونے والے لال بخش شیخ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شکار پور میں بروہی برادری کی جانب سے شیخ برادری کے نوجوان لال بخش شیخ کو بلا جواز رات کے اندھیرے میں قتل کیا گیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی شکارپور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے قاتلوں کی گرفتاری کے کا مطالبہ کرتے ہیں ملزمان پر شکارپور میں مقدمہ درج ہو چکا ہے پر اس وقت تک قاتل گرفتار نہیں ہو سکے جلد از جلد قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے اس وقت بھی کراچی سے کشمور تک ہر شہر میں سندھ شیخ الائنس کے مرکزی رہنما میر آصف شیخ کے حکم پر احتجاج کر رہے ہیں اور سندھ شیخ الائنس ہر مظلوم اور غریب شیخ کے ساتھ ہے