November 16, 2026

اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر سبزی منڈی میں چیکنگ کا عمل جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی کے

IMG-20250128-WA0502

اوکاڑہ،،، جاوید راہی

اوکاڑہ۔ عوامی ریلیف کے پیش نظر سبزی منڈی میں چیکنگ کا عمل جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر مارکیٹ کمیٹی کے حکام نے علی الصبح ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں کی سبزی منڈیوں میں سبزیوں اور پھلوں کے بولی کے عمل کا جائزہ لیا اور ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عوام کو کنٹرول ریٹس پر سبزیوں اور پھلوں کی فراہمی کے سلسلہ میں مانیٹرنگ کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، عوام کو پھلوں اور سبزیوں کی فراہمی کے سلسلہ میں ان کی قیمتوں اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں خلاف وردی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی بھی کی جائے گی۔