اوکاڑہ،،، جاوید راہی اوکاڑہ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے ہیلتھ
اوکاڑہ،،، جاوید راہی
اوکاڑہ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے کہا ہے کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی ٹریننگ کا عمل بہترین انداز میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں بنائی گئی ٹیمیں اپنی قومی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کی انجام دہی کی تیاریاں مکمل کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف سنٹرز میں انسداد پولیو ٹیموں کی ٹریننگ کے عمل کے جائزہ لیتے ہوئے کیں، سی ای او ہیلتھ نے 3 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو ایس او پیز کے تحت ڈیٹا مرتب کرنے، ویکسینیشن کے طریقہ کار اور ٹیموں کی کارکردگی کے سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔