شہید آصف خان باغی کی 18ویں برسی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
شہید آصف خان باغی کی 18ویں برسی بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔
ہمیں تمہاری نادر وطن کیلئے جان کا نظرانہ پیش کرنے پر فخر ہے۔ صفدر خان باغی رہنما مسلم لیگ ق خیبرپختونخواہ
پشاور(نمائندہ قائم علی شاہ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سات محرالحرام 27 جنوری 2007 کو پشاور شہر کے گنجان آباد آئبیریا دھشت گردی کا افسوناک واقع رونما ہوا تھا یاد رھے کہ خودکش بمبار نے امام بارگاہ کی مجلس میں داخل ہونا چاھتا تھا اور معصوم زاہرین کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔مگر اس خود کش بمبار کے برئے عزائم کو شہدا دالگراں نے خاک میں ملا دیا ۔جوں ہی خودکش حملہ اواع مجلس کے قریبی مسجد کے داخلہ دروازے کے قریب چھپا ہوا تھا ۔چھپے ہوئے دھشت گرد خود کش بمبار پر جب چیف کیپٹل پولیس ڈی آئی جی شھید ملک سعد،ڈی ایس پی شھید خان رازق اور شھید ناظم آصف خان باغی کی دوران گشت نظر پڑی تو اسکو پہچانتے ہی کہا ہہی ہے وہ خودکش حملہ آوار جسکی نشاندہی سیکورٹی اداروں نے محرم الحرام سے قبل انفارمیشن دی ہوئی تھی جسکی تلاش میں صوبے بھر کی تمام کا انفورسمنٹث ایجنیسی تلاش میں تھیں اس خودکش بمبار پر شہدا امن نے اسکو زندہ پکڑنے کے آگے بڑھتے ہی خودکش حملہ آوار نے ڈھکی دالگراں کے چوک میں خود کو بم سے اڑا دیا۔اس افسوناک خود کش واقع میں سترہ پولیس رینگروٹس سپاہی ، ناظمین اور پولیس آفیسرز شھید اور ج۔تقریبا ساٹھ افراد زخمی ہوئے۔
فخرے سرحد شہداء پشاور شہدا امن ڈھکی
زدالگراں کے شہدا کی عظمت کو ھم سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ھم چیرمین امن کمیٹی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے دلیر بہادر شیر دل ہیرو ناظم شھید آصف خان باغی کی اپنے حلقے و شہر اقتدار کی غیور عوام کی بے لوث خدمات پر انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ھم انکی 18ویں برسی جو کے آج بڑی عقیدت و ماحترام کے ساتھ منائی گئی۔ھم اپنے ان بہادر سپوتوں کی جنہوں نے مادر وطن عزیز کے لئیے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔ ھمیں انکی بہادری پر فخر ہے۔ تاریخ میں ھمیشہ انکی لازوال قربانیوں کو سنہرے حروف سے لکھا اور الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔اللہ رب العزت شہدا امن ڈھکی دالگراں پشاور کے شھیدوں کی بخشش و مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں بلند مقام نصیب عطاء فرمائے آمین
صفدر خان باغی نے کہا اے میرے پیارے عظیم شھید بھائی جان میرے جانے جگر میرے پیارے دوست تیری دوستی محبت پیار کو آج بھی بہت یاد کرتا ہوں۔میرے پیارے شھید بھائی تمھاری اپنے حلقے کی غیور عوام کی بے لوث خدمات اور ان سے دلی محبت اور عوامی خدمات پر سلام پیش کرتا ہوں اور میرے شھید بھائی تمھاری ولولہ انگیز جوشیلی تقریریں احساسات جذبات انداز پر ھم قربان ہو جائیں۔صفدر شان باغی نے اپنے بڑے بھائی شھید آصف خان باغی کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر ماضی کی یادوں تازہ کرتے ہوئے اہنے جزباتی انداز میں اپنے شھید بھائی کے ساتھ سیاسی سفر میں ماضی کی کچھ مٹھی کڑوی یادوں کا زکر کرتے ہوئے اشکبار ہو گئےاور انہوں نے کہا میرے پیارے بھائی جان مجھے اکثر تمھاری عوامی خدمت کے دوران اپنی عوام کے لئیے مجھ پر ڈنٹنا ڈپٹنا اور پھر کچھ لمحے بعد جلدی مجھے مننا لینا یاد اتا ہے۔میرے پیارے بھائی جان میرے جانے جگر مجھے تمھاری آج بھی شدید یاد آتی ہے میرے بھائی تمھارے غم میں آج بھی دل خون کے آنسو روتا ہے میرے بھائی جلد ہی ملاقات ہوگی ان شاء اللہ یہ دنیا فانی اور عارضی ھے میرا ایمان ہے کہ ھم دونوں بھائی حقیقی زندگی میں پھر ملاقات ہوگی۔میرے پیارے بھائی جان تیری جدائی مجھے مار گئی۔