November 16, 2026

*سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے تقرر کے نظام کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن*

IMG-20250128-WA0386

*سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے تقرر کے نظام کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر شرجیل میمن*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کیمطابق یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے تقرر کو بہتر کیا گیا ہے، اب یہ طریقہ اختیار کیا جارہا ہے کہ استاد، وائس چانسلر کے نمائندے کیساتھ ساتھ کوئی ریٹائرڈ اور متعلقہ شعبے کا ماہر بھی وائس چانسلر کا امیدوار ہوسکتا ہے، موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی پروفیسر وی سی مقرر ہوسکتا ہے، پروفیسر کے بطور وی سی تقرری کا قانون بھی پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی بنایا تھا، ایسا نہیں ہے کہ کوئی پروفیسر وی سی مقرر نہیں ہوسکتا لیکن اس کو مزید وسیع کردیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا ڈائریکٹوریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ یونیورسٹی کے سابقہ وی سی علامہ ائی آئی آئی قاضی، مظہر الحق صدیقی، نثار صدیقی، مہران یونیورسٹی کے مظفر شاہ بیوروکریٹ تھے، مگر وہ وی سی تعینات ہوئے، پہلے آٹھ جامعات تھے آج سندھ میں تیس یونیورسٹیز ہیں، درخواست گزار محدود ہوجائیں گے تو کیا کریں گے، نئے طریقہ کار کے تحت عمر کی حد باسٹھ سال اور متعلقہ فیلڈ میں پی ایچ کی شرط رکھی گئی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گزارش ہے کہ حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کریں۔