November 16, 2026

ملتان دھماکہ اپ ڈیٹ* *ملتان میں گیس باؤزر دھماکے سے تباہ، 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی، کئی گھر منہدم ہوگئے*

20250125_152053

*ملتان دھماکہ اپ ڈیٹ*

*ملتان میں گیس باؤزر دھماکے سے تباہ، 6 افراد جاں بحق، 39 زخمی، کئی گھر منہدم ہوگئے*

ملتان میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق، اور 39 جھلس کر زخمی ہوگئے، جبکہ کئی گھر آگ کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان میں مظفرگڑھ روڈ پر فہد ٹاؤن میں گیس سے بھرا باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا، انتظامیہ کے مطابق ڈرائیور باؤزر سڑک پر کھڑا کرکے رشتہ داروں سے ملنے چلا گیا تھا، گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔

دھماکے کے بعد باؤزر کے ٹکڑے متعدد قریبی گھروں میں جاگرے، جس کے نتیجے میں گھروں میں آگ لگ گئی اور کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے میتوں اور زخمیوں کو نشتر ہسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا، زخمیوں میں ایک گھر کی خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد بھی شامل ہیں، 12 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

کمشنر ملتان عامر کریم کے مطابق ملبے سے 100 زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے، دھماکے میں متعدد جانور بھی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

باؤزر دھماکا رات 12 بجے کے بعد ہوا تھا، سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے آگ بھجانے کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا۔

https://chat.whatsapp.com/KN2YG7KuDgP4jEFW6RmMh6