100

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جھرکل تھل سے تعلق رکھنے والے ملک غلام عباس میکن کو بطور فاریسٹ بلاک آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ترقی پانے والے ملک غلام عباس میکن نے میڈیا سے خصوصی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جھرکل تھل سے تعلق رکھنے والے ملک غلام عباس میکن کو بطور فاریسٹ بلاک آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ، عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ترقی پانے والے ملک غلام عباس میکن نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میری ان سروس پروموشن میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے اور میں ان اقدامات پر اپنے محکمہ جنگلات کے ارباب بست و کشاد کا تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے میں نے ہمیشہ اپنے فرائض کی بجا آوری کے لیے بھرپور کوشش کی ہے انشاءاللہ اب بطور بلاک فاریسٹ آفیسر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براء ہونے کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں