عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی سامارو شہر میں حکومتی 500 روپے فی لیٹر پیٹرول سبسڈی کی فراہمی پر سوالات شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر سامارو سے نوٹس لینے کا مطالبہ
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹرایم لال واگھانی
سامارو شہر میں حکومتی 500 روپے فی لیٹر پیٹرول سبسڈی کی فراہمی پر سوالات شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر سامارو سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سامارو شہر میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی 500 روپے کی پیٹرول سبسڈی کے حوالے سے شہریوں نے شکایات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ابتدا سے صرف ایک ہی توفیق پیٹرولیم پمپ پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہےجبکہ دیگر پیٹرول پمپس پر یہ سہولت کیوں دستیاب نہیں؟
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا ہے تو اس کا فائدہ تمام مستحق شہریوں تک پہنچنا چاہیے نہ کہ صرف ایک مخصوص پیٹرول پمپ تک محدود رہے۔
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر سامارو سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کروائی جائیں اور دیگر پیٹرول پمپس پر بھی حکومتی سبسڈی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو حکومتی ریلیف سے یکساں فائدہ مل سکے