116

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل ظفر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروءے کار لایا جاءے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نورپورتھل ظفر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروءے کار لایا جاءے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آفس سٹاف اور شہریوں کے مختلف وفود سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایم او آئی توقیر عباس ، ایچ سی شیخ محمد حفیظ اللہ اور انچارج سینٹیری ورکرز سردار عقیل عباس خان بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ چیف آفیسر نے متعلقہ عملے کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں صحت و صفائی کے موثر انتظام او پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے سمیت آفیسرز کالونی سے ملحقہ محلہ راجگان اور شہر کے دیگر جن مقامات پر سٹریٹ لائٹ بند پڑی ہے اسے جلد از جلد چالو کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سروس کے حوالے سے ہرگز کسی بھی قسم کے تساہل کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ظفر عباس بھٹی نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام روٹس پر صفائی کے انتظام کو مزید موثر بنایا جائے اور خصوصا” مساجد اور امام بارگاہوں کے ارد گرد صفائی کے انتظام و انصرام پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے آفس سٹاف کو ہدایت کی کہ دفتری اوقات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتے ہوءے ان کے کاموں کو جلد از جلد نپٹایا جائے ۔ سی او ظفر عباس بھٹی نے متعلقہ سٹاف کو ہدایت کی کہ ضلع کونسل کے واجبات کی بروقت وصولی کے لیے بھرپور طریقے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے اور سرکاری واجبات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مجوزہ طریقہ ءکار کے تحت فوری طورپر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ چیف آفیسر نے مزید کہا کہ تمام سٹاف فرائض کی بجا آوری میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کرے اور شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے حتی المقدور بھرپور کوشش کی جائے جو کہ ہماری ذمہ داری میں شامل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں