کوئٹہ پولیس کی کارروائی، سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار
کوئٹہ پولیس کی کارروائی، سرعام ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت، ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کے نوٹس پر فوری کارروائی
کوئٹہ شہر میں ون ویلنگ، اسلحہ و خنجر کی نمائش اور موٹر سائیکلوں پر گروپ بنا کر شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیرِ نظر ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت اور ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کے نوٹس پر ایس ایچ او پشتون آباد فضل الرحمن خلجی، ایس ایچ او خروٹ آباد احسان مروت اور ایس ایچ او کینٹ محمد یوسف بڑیچ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور شہر میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔