November 24, 2026

*چار روز سے لاپتہ بچی کی نعش برآمد*. *مبینہ ملزم نے پولیس تعاقب پر خودکشی کرلی*.

IMG-20261124-WA0980

*چار روز سے لاپتہ بچی کی نعش برآمد*.
*مبینہ ملزم نے پولیس تعاقب پر خودکشی کرلی*.

میلسی(محمدمختارسولگی) چار روز سے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ دعا فاطمہ کی لاش برآمد، مبینہ ملزم نے پولیس تعاقب پر خودکشی کرلی.
چھتانیہ سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والی 7 سالہ دعا فاطمہ کی لاش برآمد ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک شخص بچی کی لاش دوسری جگہ منتقل کرتے ہوئے دیکھا گیا، جو پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے تعاقب کیا تو مبینہ ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ملزم کی شناخت طاہر ولد رمضان قوم مچھ سکنہ چھتانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بچی اور ملزم کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، تاہم واقعے کی اصل نوعیت پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد سامنے آئے گی۔ ۔۔۔