November 24, 2026

بہارا کہو(راجہ نورالہی عاطف سے ) سادات خاندان کی چشم و چراغ، سید نثار حیدر کی صاحب زادی نے قائد

Screenshot_2026-11-21_151416.875

بہارا کہو(راجہ نورالہی عاطف سے ) سادات خاندان کی چشم و چراغ، سید نثار حیدر کی صاحب زادی نے قائد اعظم یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں بیچلرز کی تعلیم مکمل کر لی۔ سیدہ کائنات زہرہ نے یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران شاندار کارکردگی کی بنیاد پر وظیفہ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے اپنی تعلیم کی تکمیل کے لیے دن رات محنت کی، جس کا ثمر انھیں کامیابی کی صورت میں ملا۔ کائنات زہرہ نے نہ صرف شاندار 3.8 سی جی پی اے حاصل کیا، بلکہ انھوں نے اپنی کلاس کے سیکشن میں اؤل پوزیشن بھی حاصل کی۔ اور یوں سیدہ کائنات زہرہ نے سادات برادری کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی کائنات کا خاصہ رہی ہیں۔ انگریزی اور اردو تقاریر، شاعری، مضمون نویسی اور عصر حاضر کے مسائل پر روشنی ڈالنے جیسے موضوعات میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ کائنات زہرہ نے ہواوے سمیت کچھ دیگر اداروں سے مختلف اسناد بھی حاصل کر رکھی ہیں ۔ آج کل سیدہ کائنات زہرہ فضائیہ انٹر کالج میں تدریسی فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
کائنات زہرہ کی ان کامیابیوں پر ان کے اہل خاندان بہت خوش ہیں۔ کائنات کے والد سید نثار حیدر نے اپنی بیٹی کی ان کامیابیوں کو کائنات کی مسلسل اور انتھک محنت کا ثمر قرار دیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مزید کامیابیاں کائنات کے قدم چومیں۔ انھوں نے کائنات زہرہ کے لئے مستقبل میں ملکی تعمیر و ترقی اور معاشرتی اقدار میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔