محلہ گلزار ٹاؤن میں سیوریج کی بندش کےخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج
محلہ گلزار ٹاؤن میں سیوریج کی بندش کےخلاف علاقہ مکین سراپااحتجاج
میونسپل کمیٹی میلسی ماہانہ سیوریج ٹیکس وصولی کےباوجود شہریوں کوریلیف فراہم کرنےمیں ناکام۔
میلسی(محدمختارسولگی ) میونسپل کمیٹی میلسی کی نااہلی کےباعث عرصہ دراز سے محلہ گلزارٹاؤن مترو روڑمیلسی کی سیوریج لائنیں بندہوجانے سے گلیاں گندے پانی سے بھرچکی ہیں۔ اہل علاقہ نےاحتجاج کتےہوئےبتایا کہ میونسپل کمیٹی نے واٹرسپلائی کی ماہانہ فیس بھی بڑھائی اور سیوریج صفآئی کے چارجز بھی وصول کئے جارہے ہیں۔ لیکن صفائی کےنظام میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ میونسپل کمیٹی کوکئی مرتبہ آگاہ کرتےہیں لیکن عملہ صفائی عارضی پانی کانکاس کرکے چلا جاتاہے ۔دوبارہ پھرسیوریج کاگندہ پانی گلیوں میں نکل آتاہے ۔ہمارااسسٹنٹ کمشنرمیلسی سے مطالبہ ہے محلہ گلزارٹاؤن میں سیوریج کی بند لائنوں کی صفائی کرواکر مستقل صفائی عملہ تعینات کیاجائے۔