November 16, 2026

* شہریوں کو ناجائیز تنگ کرنے، جعلی سروس کارڈ دکھا کر بلیک میل کرنیوالاجعلی پولیس افسراصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا*

IMG-20250127-WA0175

* شہریوں کو ناجائیز تنگ کرنے، جعلی سروس کارڈ دکھا کر بلیک میل کرنیوالاجعلی پولیس افسراصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا*

میلسی (محمدمختارسولگی)
تفصیل کے مطابق پولیس کی یونیفارم پہن کر اور پولیس کا جعلی سروس کارڈ دکھا کر خود کو بہاولپور پولیس کا ڈی ایس پی ظاہر کر کے شہریوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم میلسی پولیس تھانہ صدر نے گرفتار کرلیا۔
ملزم سادہ لوح شہریوں کو ناجائز تنگ اور بلیک میل کرتا تھا ،جسے ہیڈ سائفن کے قریب شہریوں کو ناجائز بلیک کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر میلسی نے ملزم عبد الخالق کو گرفتار کرکے ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر میلسی چوہدری خالد گورایہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے جعلی پولیس سروس کارڈ بنا رکھا تھا اور شہریوں سے پولیس کے نام پر پیسے بٹورتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں۔ ایسے عناصر کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔