بریکنگ نیوز
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بنچ کچھ دیر بعد توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سُنائے گا. زیادہ امکان یہی ہے کہ فائل فُل کورٹ بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھیجوائی جائے گی اور اگر اس سے آگے جاتے ہیں تو پھر جوڈیشل آرڈر کو انتظامی آرڈر سے ختم کرنے پر ججز کمیٹیوں کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز جاری ہونگے لیکن اگر ایسا معاملہ ہوا تو یہ تناؤ بہت بڑھ جائے گا
[*26ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں وجود میں آنے والا آٹھ رکنی آئینی بنچ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر کچھ دیر بعد سماعت کریگا. قوی امکان ہے کہ درخواست گزاروں کے وکلاء فُل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی استدعا کریں گے
*ججز کمیٹی کے پاس زیرسماعت مقدمہ واپس لینے کا اختیار ہے یا نہیں؟ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی نے فُل کورٹ بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھیجوا دیا*