November 16, 2026

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ معروف مذہبی سکالرمفتی محمدوسیم سیالوی زیر اہتمام بزم غلامان

IMG-20250125-WA0281

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ معروف مذہبی سکالرمفتی محمدوسیم سیالوی زیر اہتمام بزم غلامان پیرسیال غریب نواز دارالعلوم ضیاشمس الاسلام القمرسٹی میں ماہانہ محفل درس قرآن وحدیث میں خطاب کر رہے ہیں،قاری سخی الرحمن سیالوی بھی موجودہیں۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورورپورٹ)
معروف مذہبی سکالر حضرت مولانا مفتی محمد وسیم سیالوی نے کہا ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایاجو چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور بڑوں کی عزت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں،چھوٹے بچوں سے محبت ان کے ساتھ نرمی برتنا ان کی معصومیت کو سراہنااور انہیں زندگی کے ابتدائی مراحل میں مثبت رہنمائی فراہم کرنا یہ محبت ان کے دلوں میں اعتماد اور تحفظ کا احساس پیدا کرتی ہے اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار زیر اہتمام بزم غلامان پیرسیال غریب نواز دارالعلوم ضیاشمس الاسلام القمرسٹی میں ماہانہ محفل درس قرآن وحدیث میں خطاب کر تے ہوئے کیا،ہیں، قاری سخی الرحمن سیالوی،صدر مجلس مفاد عامہ عارف جانباز قاضی، قاری فاروق ، صاحبزادہ حافظ محمد بلال شمس الزماں قادری، صدر پریس کلب و سابق ضلعی چیئرمین ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ چوہدری عمران ندیم سدھو،,قاری جاوید اقبال سیالوی،علما اکرام سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات، عقیدت مندوں سمیت علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی،انہوں نے مزید کہاکہ چھوٹے بچوں سے محبت دین ِ اسلام کی ایک خوبصورت تعلیم اور انسانی فطرت کا تقاضا ہے، نبی کریم ۖ بچوں کے ساتھ نہایت شفقت اور محبت سے پیش آیاکرتے تھے، آپ ۖ ان کے ساتھ کھیلتے، اور ان کی ضروریات کا خاص خیال رکھتے،بچوں سے محبت ان کے لیے دعائوں کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے، وقت دینے کی صورت میں بھی، انہیں اچھی تعلیم و تربیت دینے کی صورت میں بھی بچوں سے محبت کرنے کا یہ عمل نہ صرف دنیا میں خوشیوں کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ آخرت میں بھی اجر کا باعث ہوگا، بڑوں کے تجربات سے سیکھنا اور چھوٹوں کی رہنمائی کرنا ہی ایک کامیاب زندگی کا راز ہے، معاشرے میں محبت احترام اور شفقت کا کلچر پروان چڑھانا ہر فرد کی ذمہ داری ہے،کامیابی کے لیے ہمیں ان خوبصورت تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔