November 16, 2026

*ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں کالے بھیڑیوں کی گہنائونی حرکت*

20250125_152053

*ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں کالے بھیڑیوں کی گہنائونی حرکت*

جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار متعدد اضلاع کا مشترکہ علاج کا مرکز ہے ۔ جہاں خضدار کے علاوہ خاران قلات سوراب بیسیمہ اور لسبیلہ کے مریض علاج کے لئے آتے ہیں ۔ اب سے چند وقت قبل یہاں پر کروڑوں روپے کی لاگت سے ایم آر آئی اور سٹی اسکین جیسی قیمتی مشینیں نصب کی جاچکی ہیں ۔ اور یہ کام ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار اور ان کی ٹیموں کی کوششوں سے ممکن ہوچکا ہے۔ ایم ایس جھااوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار ایک خاتون ڈاکٹر اور 20 گریڈ کے انتہائی تجربہ کار و مخلص آفیسر ہیں جنہوں نے دنیاء کے کئی ممالک میں خدمات پیش کرچکی ہیں ۔ تاہم صوبائی حکومت نے ایک قابل ستائش فیصلہ دیتے ہوئے اس ڈاکٹر خاتون کو نہ صرف ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ کا عہدہ دے چکی ہے بلکہ بطور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں ان کی خدمات بھی حاصل کر چکی ہے ۔ انتہائی باخبر ذمہ دار کے مطابق اب شنید ہے کہ چند ناعاقبت اندیش لوگوں نے اپنی اناء کو تسکین پہنچانے کی خطر کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب ایم آر آئی مشین کی لائن و کیبل سسٹم کو کاٹنے کی کوشش کی ہے۔ جس میں مبینہ طور پر ملوث وہ افراد ہوسکتے ہیں کہ جوکہ ہسپتال کو برسوں سے اپنی ملکیت سمجھ رکھا ہے ۔ یہ اس وجہ کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال میں چند ماہ سے درست نظام و نظم ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے کی جانے والے اقدامات کو ناکام بنانا ہے ۔ یہ ایم آر آئی مشین اور سٹی اسکین مشینیں آغا خان ہسپتال کے معیار سے بھی بڑھ کر ہیں ۔ آغا خان ہسپتال میں سٹی اسکین اور اور ایم آر آئی ٹیسٹ کے لاکھوں روپے لیئے جاتے ہیں ۔ جب کہ یہاں پندرہ سو سے تین ہزاروں میں وہ ٹیسٹ کیئے جاتے ہیں ۔ تاہم مبینہ طور پر محکمہ ہیلتھ کے چند منفی سوچ رکھنے والے ملازمین یہاں کے مریضوں کے دشمن بن کر کیونکر یہ عظیم سہولیات کو ناکام بنانے کی کوشش کرہے ہیں ۔ خضدار ٹیچنگ ہسپتال میں ہر سہولت کو ناکام بنانے کی برسوں کی روایت ہے جس میں ایکسرے مشین ۔ لیبارٹریز مشین کو ہمیشہ ناکارہ بناتے گئے ہیں ۔ اور وہی عادات استعمال کرکے کروڑوں روپے کی مشینری کو ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
خضدار کی سیاسی جماعتیں ۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے عہدیدار ۔ انجمن تاجران خضدا قبائلی عمائدین اور علمائے کرام جھَاوان ٹیچنگ ہسپتال کے والی وارث بن جائیں اور ایسے مکروہ عزائم رکھنے والے کالی بھیڑوں کی انسانیت دشمن نماکردار کے آگے بند باندھیں
خضدار غریب ضلع ہے یہاں کے باشندوں کی اکثریت غریب ہے وہ علاج کی سکت نہیں رکھتے جب ان کے لئے اتنی عظیم پیمانے کی سہولتیں دستیاب ہوچکی ہیں اور اس کو ناکام بنانے کی کوشش کی جائے تو اس سے بڑھ کر عوام دشمن علاقہ دشمن کون ہوسکتا ہے۔ ؟
حکومت کو چاہیئے کہ وہ ان معاملات پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیکر جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں عوام کی سہولیات کو ناکارہ بنانے والوں ضرور بے نقاب کردے