November 16, 2026

دل کی بات خ ح شہزاد پاکستان کے حالات اچھے ھیں حکومت پاکستان بدترین مہنگائی لاقانونیت کا شکار ھے۔اپوزیشن

IMG-20250125-WA0231

دل کی بات
خ ح شہزاد
پاکستان کے حالات اچھے ھیں حکومت
پاکستان بدترین مہنگائی لاقانونیت کا شکار ھے۔اپوزیشن
جی ہاں جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کے ایسے ھی بیانات آتے ھیں۔ایک طرف سب اچھا ھے اور دوسری طرف کچھ بھی اچھا نہیں۔حکومت اور اپوزیشن کی اس رسہ کشی میں دراصل غریب عوام ھی رسہ ھوتے ھیں جو کبھی ادھر کبھی ادھر گھسیٹے جاتے ھیں۔دونوں کناروں پر کھڑے پہلوان جتنے کی آس میں ایک سے بڑھ کر ایک زور لگاتے ھیں اور کبھی حکومت کبھی ایوزیشن جیت جاتی ھے لیکن رسہ وھی کا وھی رہ جاتا ھے۔اسے کوئی نہیں پوچھتا کہ آپ کی کھنچا تانی میں اس غریب کا جو حال ھوا ھے اس پر بھی رحم کریں اسکی مرمت کا بھی کوئی کام کریں۔نہیں انھیں بس اقتدار چاھے اور بس۔پآکستان میں اس وقت شاہد کمزور ترین حکومت ھے جو اتحآدیوں کی بیساکھیوں پر کھڑی ھے۔اور بیساکھیاں بھی بے اعتبآری ھیں۔کسی بھی وقت کچھ ھوسکتا ھے اور ۔۔۔۔۔۔؟
جہاں تک اپوزیشن کا تعلق ھے انہیں ابھی اپنے کیسز سے فرصت نہیں۔آئے روز عدالتوں کے چکر اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا غم انہیں لے ڈوبے گا۔مزاکرات کا مزاق ختم کرنے کا اعلان ھوچکا اور اب دونوں ایک دوسرے پر بےایمانی کا الزام در الزام کا کھیل کھلیں گے اور عوام پھر بجلی۔گیس۔آلو ٹماٹر۔گھی آٹا کا رونا روتی رہے گی۔اور حکومت اور اپوزیشن ملکر ان شاءاللہ پنجاب کے غریب ایم پی ایز کی کئی سو فیصد تنخواہوں میں اضافہ کی طرح ایم این ایز کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کردیا جائے گا۔کیونکہ حکومت کے پآس غریب ملازمین اور پنشنرز کو دینے کے لیے پیسے نہیں اس لیے ان امیر ملازمین اور پنشنرز سے لے کر غریب ایم این ایز کو دیئے جاھیں گے تاکہ انکے بچے اور کتے پل سکیں۔جی حکومت اؤر اپوزیشن اسمبلی میں اور باھر ایسآ لگتآ ھے کہ اینٹ اور کتے کا ویر ھے لیکن جیسے ھی انکو ہڈی ڈالی جائے گی آپ دیکھیں گے کہ یہ سب اکھٹے آپ کو نظر آھیں گےاور انتہا کا اتحآد ھوگا کہ غریب ایم این ایز کی تنخواہیں بڑھائی جاھیں۔اس وقت پی پی پی کی سب جماعتوں سے زیآدہ موجیں ہیں۔کہنے کو تو جونیئر ھے بلاول لیکن سمجھدار ھے۔حکومت کا اتحادی ھے۔ھر بل پاس کرواتا ھے۔دو صوبوں کی گورنری ہے۔باپ صدر ھے۔دو صوبوں میں وزیراعلی ھیں۔اتنا بھاری حصہ ھونے کے باوجود ان سے پوچھ لیں تو وہ کہتے ھیں ھم کسی چیز کے ذمہدار نہیں۔ن لیگ زمہدار ھے۔جبکہ ن لیگ کے پاس وزیراعظم اور ایک وزیر اعلی ھے۔چیچا بھتجی میں بھی اندر کھاتے رسہ کشی چلتی رھتی ھے۔لیکن بہت کم معاملآت باھر آتے ہیں۔حکومت کی کارکردگی یہ ھے یو ای اے اور سعودیہ نے جو ضمانت کے طور پر امآنت رکھی ھے اربوں روپے وہ حکومت کی منت سماجت یعنی بہترین سفارت کاری کی وجہ سے ایک اور سال بڑھا دیتے ھیں۔اور آئی ایم ایف کو خوش کرنے کے لیے مزید ٹیکس پر ٹیکس لگادیتے ھیں۔ورلڈ بنک دس کے لے تھوڑے تھوڑے پیسے دیگا۔یعنی قرض پر قرض لیا جارھا ھے۔ادھر سے لیا ادھر قسط جمع کروادی۔سٹاک ایکسچینج جب چاھتے ھیں ریکارڈ بنا دیتے ھیں جب چاھتے ھیں اربوں ڈبو دیتے ھیں یہ کھیل انکے ہاتھوں میں ھے۔عوام کی سمجھ سے باھر ھے۔قرض لے کر معیشت بہتر ھورھی ھے عوام کوبھی قرضے دیئے جارھے ھیں۔حکومت جس طرح اپنے ھر کام کے لیے قرض لینا ضروری سمجھتی ھے آسی طرح وہ عوام کے بھی ھر مسلہ کاحل قرض دینے میں سمجھتی ھے۔جبکہ قرض ایک لعنت ھے جوکہ ھمارے گلے میں پڑ چکی ھے۔لیکن حکمران اندھے ھوچکے ھیں۔انہیں قرض کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔عوام کے لیے معاشی سرگرمیاں نہ ھونے برابر ھیں۔فیکڑیاں بند ھورھی ھیں۔بے روزگاری بڑھ رھی ھے۔ھر ماہ کوئی نہ کوئی کشتی الٹ جاتی ھے اور مرنے والوں میں اکثریت پاکستانی نوجوانوں کی ھوتی ھے جن کے لالچی والدین لاکھوں روپے دیکر بچوں کو موت کے منہ میں بھیج دیتے ھیں پھر مگر مچھ کے آنسو بہاتے ھیں۔کتنے حادثے ھوچکے لیکن حکومت ابھی تک انسانی اسملگلرز کو نہیں ختم کرچکی۔کیونکہ والدین جب تک بچوں کو لاکھوں روپے خرچ کرکے موت کی وادی میں خود بھیج رھے ھیں تو حکومت کیا کرے۔بس جب حادثہ ھوجاتا ھے تو ایک دن کی خبر اور افسوس بس۔حکومت کو چاھے لالچی والدین کو پکڑے اور انکو بیٹے کے قتل اور آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر مقدمہ چلائے۔یہ لوگ ہمدردی کے لائق نہیں بلکہ سزا کے مستحق ہیں جنہوں نے چالیس لاکھ تک دیکر بیٹے کو کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں دیار غیر میں مروایا ہے۔اور پاکستان کی بدنامی کا الگ سے باعث بنے ھیں۔حکومتی ادارے خواہ مخواہ کرائے کے قاتلوں کو ڈھونڈ رہی ھے۔اصل سہولت کاروں کو پھلے پکڑو۔اور انھیں لٹکاو ۔یہ خود بتاھیں گے ھم نے اتنے لاکھ دیئے ھیں بیٹے کو سمندر میں ڈوبونے کے۔ہاں جاتے جاتے مریم صاحبہ کا صفائی پروگرام بہت اچھا ھے لیکن غریب کی ریڑھی کا بھی ہر صورت انتظام کیا جائے بصورت دیگر یہ صفائی حکومت پر بھی جھاڑو پھیر سکتی ھے۔آخر میں پاکستانیوں کو ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے پر مبارک ھو۔اللہ تعالی سے امید ھے 2030تک امریکہ ٹوٹ جائےگا۔اور یہ روس کے گوربا چوف کی طرح ثابت ھوں گے۔کرنا اللہ نے ھے ھم تو کچھ کرنے سے رھے۔