ٹوبہ ٹیک سنگھ رجانہ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے رجانہ میں اٹھنے والے مذہبی انتشار کو ختم کرتے ہوئے دربار عالیہ پیر سید اکرم علی شاہ سمندری روڈ کو محکمہ اوقاف کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلہ سے مریدین بشمول بیرسٹر طاہر نواز خان آف انگلینڈ کا ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ان کی مجموعی ٹیم اور علی امداد پرسنل سیکرٹری صدر آصف علی زرداری سے اظہار تشکر۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سی ٹوبہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جو فیصلہ دربار عالیہ کے متعلق لیا ہے وہ نہایت خوش آئند ہے اور اس فیصلہ سے علاقے میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور جو خطرہ نقص امن کو لاحق تھا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے۔اس نقص امن کے خدشات کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کے لیے گدی نشین پیر سید محسن امیر شاہ صاحبزادہ پیر سید مبشر حسین شاہ گیلانی کی درخواست پر دربار عالیہ کو محکمہ اوقاف پنجاب کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور اس ساری کاروائی کے متعلق ڈپٹی کمشنر صاحب اور ان کی ٹیم نےسیدہ مدثرہ آف کینیڈا صاحبزادی پیر اکرم شاہ صاحب سے تفصیلی بات چیت کی اور صاحبزادی سیدہ مدثرہ نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کو دربار عالیہ اور جملہ مریدین کے لیے ایک بہترین فیصلہ قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے درخواست کی ہے کہ ابرار حسین کے خلاف دربار کے تقدس کو پامال کرنے اور دربار کی عمارت کو نقصان پہنچانے اس کی بے حرمتی کر کے لاکھوں مریدین کے جذبات کو مجروح کرنے کے تحت مقدمہ درج کر کے پولیس کو کارروائی کرنے کا حکم صادر فرمائیں تاکہ مستقبل میں شر پسندوں کو عبرت حاصل ہو۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر نے اپنی کھلی کچہری میں دونوں فریقین کا موقف سنتے ہوئے قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے لیا اور سید علی حسن گیلانی نے دربار عالیہ کی نمائندگی نہایت احسن طریقے سے سرانجام دی اور اس معاملے میں بہت سی مشکلات کا سامنا بھی نہایت صبر و تحمل سے کیا جس کے لیے تمام مریدین اور ورثا پیر سید اکرم علی شاہ صاحب ان کے مشکور ہیں کہ ان کی کاوشوں سے دربار عالیہ پر پھر سے غرباء اور ضرورت مندوں کی مدد کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔#
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]