November 24, 2026

بہاولنگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 108 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

Screenshot_2026-11-21_151416.875

بہاولنگر: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 108 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب

صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں خصوصی شرکت

ریاست ماں جیسی ہو تو بیٹیوں کے خواب بھی عزت و وقار سے حقیقت بنتے ہیں، سہیل شوکت بٹ

دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احساس، سرپرستی اور عوامی فلاح کے ویژن کا عملی مظہر ہے، صوبائی وزیر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر دلہن کو 2 لاکھ روپے سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ پیش

نو بیاہتا جوڑوں کو عروسی ملبوسات اور مالی معاونت فراہم کی گئی

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کی نو بیاہتا جوڑوں اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات، مبارکباد اور دعائیں

صوبائی وزیر نے دلہنوں کو سلامی کے اے ٹی ایم کارڈ پیش کیے اور فیملیز کے ہمراہ کھانا بھی کھایا

دھی رانی پروگرام مستحق والدین کی مالی مشکلات کم کرنے اور بیٹیوں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا بہترین ذریعہ ہے، سہیل شوکت بٹ

مستحق خاندانوں کا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ سے اظہار تشکر، ڈھیروں دعائیں

دھی رانی پروگرام سے مستحق خاندانوں کی بیٹیوں کو عزت، وقار اور خوشیوں کے ساتھ نئی زندگی شروع کرنے کا موقع مل رہا ہے