اظہارِ مذمت
اسلام آباد اور میانوالی پولیس کی جانب سے قائدِ حزب اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب خان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مینڈیٹ چور سرکار کے فسطائی حربوں کی شدید مذمت
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف اور مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کی گرفتاری کی کوشش نہایت بزدلانہ حرکت اور جمہوریت کے خلاف اقدام ہے، ترجمان تحریک انصاف
عمر ایوب خان درجنوں جھوٹے اور جعلی مقدموں میں پہلے سے ہی رضاکارانہ طور پر عدالتی کارروائی کا حصہ ہیں، ترجمان تحریک انصاف
قائدِ حزب اختلاف کے خلاف اقدام ملک میں ایوزیشن کے وجود کو مٹانے اور تنقید و اختلاف کو ریاستی طاقت سے کچلنے کی آمرانہ رسم کا تسلسل ہے، ترجمان تحریک انصاف
قومی اسمبلی کے سپیکر پر لازم ہے کہ پنجاب اور وفاق کی مینڈیٹ چور حکومتوں کے اشتعال انگیز اقدام کا نوٹس لیں اور ان کے خلاف ایوان کی سطح سے کارروائی عمل میں لائی جائے، ترجمان تحریک انصاف
قائدِ حزبِ اختلاف کے خلاف پولیس گردی کا معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے اور مینڈیٹ چوروں سے پارلیمان میں جواب طلب کریں گے، ترجمان تحریک انصاف
عمر ایوب خان سمیت تحریک انصاف کا ہر کارکن اور ذمہ دار مینڈیٹ چور فسطائیوں کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے،
عمران خان کی قیادت میں ملک میں آئین و جمہوریت کی بحالی اور ملک و قوم کی حقیقی آزادی سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ