November 24, 2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ۔

IMG-20261123-WA0928(1)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ۔

چھاپے کے دوران دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر امجد خان کی عیادت، خیریت دریافت کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔

چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کا ایل آر ایچ ہسپتال پشاور کا دورہ، چھاپے کے دوران دیوار گرنے سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر امجد خان کی عیادت، خیریت دریافت کرتے ہوئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے ایل آر ایچ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چھاپے کے دوران دیوار گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر امجد خان کی عیادت کی اور ان کی صحت و طبیعت کے بارے میں دریافت کیا۔اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ نے زخمی سب انسپکٹر کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ طبی عملے کو بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا کہ پولیس فورس کے افسران اور جوان محکمانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران ہر قسم کے حالات کا سامنا کرتے ہیں۔ ان کی قربانیاں اور خدمات قابلِ قدر ہیں، محکمہ پولیس اپنے زخمی افسران اور جوانوں کی دیکھ بھال اور فلاح و بہبود کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔