ٹوبہ ٹیک سنگھ (۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) پٹرولنگ پولیس رجانہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، ناکہ بندی کے دوران کار سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ (۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ) پٹرولنگ پولیس رجانہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، ناکہ بندی کے دوران کار سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی ایس پی پٹرولنگ آصف رحیم بٹ کی قیادت اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ سمندری روڈ رجانہ میاں عامر محبوب سب انسپکٹر کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ شفٹ انچارج صہیب نثار اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورانِ ناکہ بندی ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سجاد علی سکنہ ضلع گوجرانوالہ کو گرفتار کر لیا اور برآمد ہونے والی شراب کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ رجانہ میاں عامر محبوب نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانا پنجاب ہائی وے پٹرول کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔