قصور قصور بیرون پٹوارخانے میں مبینہ بے ضابطگیاں، پٹواری طارق سلطان کے خلاف شکایات کا انبار، چیف سیکرٹری کو بھی چیلنج کرنے کا دعویٰ
قصور
قصور بیرون پٹوارخانے میں مبینہ بے ضابطگیاں، پٹواری طارق سلطان کے خلاف شکایات کا انبار، چیف سیکرٹری کو بھی چیلنج کرنے کا دعویٰ
فردِ ملکیت کے حصول کے لیے عوام پریشان، پٹواری کی مبینہ غیر حاضری اور مالی معاملات پر سنگین سوالات، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
قصور بیرون پٹوارخانے میں تعینات پٹواری طارق سلطان کی مبینہ کارکردگی اور دفتری معاملات کے حوالے سے مقامی شہریوں کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آ رہی ہیں
شکایت کنندگان کے مطابق متعلقہ پٹواری اکثر دفتر سے غیر حاضر رہتے ہیں جس کے باعث عوام کو فردِ ملکیت کے حصول کے لیے بار بار پٹوارخانے کے چکر لگانے پڑتے ہیں
شہریوں کا الزام ہے کہ فرد کے اجراء کے نام پر مبینہ طور پر رقم وصول کی جاتی ہے، لیکن سائلین کو بروقت فرد جاری نہیں کی جاتی مزید یہ کہ پٹوارخانہ بند ہونے کے باوجود اندر منشیوں کے ذریعے کام جاری رہنے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں
بعض شکایت کنندگان کا دعویٰ ہے کہ پٹواری طارق سلطان رات تقریباً گیارہ بجے دفتر آتے ہیں اور مبینہ طور پر مالی معاملات نمٹانے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں ان الزامات کی باقاعدہ تحقیقات ضروری ہیں
چیف سیکرٹری کو بھی چیلنج کرنے کا دعویٰ، آخر کس کا اثرورسوخ؟
مقامی شہریوں ذوالفقار علی شوکت علی ایڈوکیٹ اور زہیب خان محمد الیاس کا الزام ہے کہ پٹواری اپنے منشیوں ساجد علی اور سفیان عرف میجر کے ذریعے ریٹ طے کرتا ہے طارق سلطان اپنی مبینہ اعلیٰ سطح کی رسائی اور اثرورسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے خود کو احتساب سے بالاتر سمجھتے ہیں
شکایت کنندگان کے مطابق وہ چیف سیکرٹری کے احکامات اور محکمانہ کارروائی کو بھی چیلنج کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔؟جب کہ طارق سلطان کےع ٹرانسفر ارڈر ہو گئے تھے جس کی جگہ محمد احمد بلال نےلینی تھی لیکن طارق سلطان بیرون پٹواری نے اپنا اثر رسوخ استعمال کر کے ٹرانسفر کروا دی
اعلیٰ حکام سے فوری انکوائری کا مطالبہ
عوامی حلقوں نے چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور محکمہ مال کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قصور بیرون پٹوارخانے کی غیر جانب دارانہ انکوائری کروائی جائے، حاضری رجسٹر، فرد کے اجراء، سرکاری فیسوں اور مبینہ مالی معاملات کا مکمل ریکارڈ چیک کیا جائے۔
کیا محکمہ مال بااثر اہلکار کے خلاف بھی کارروائی کرے گا یا عوام اسی طرح اپنے جائز حقوق کے لئے خوار ہوتے رہیں گے؟
۔