November 17, 2026

سکھر(بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی ۔ دعا آن لاہین نیوز )سنی علماءکونسل ضلع سکھر نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف 26جنوری کو سکھر اضلاع کے تمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے یہ

IMG-20250124-WA0211

سکھر(بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی ۔
دعا آن لاہین نیوز )سنی علماءکونسل ضلع سکھر نے انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف 26جنوری کو سکھر اضلاع کے تمام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی ہے یہ کال گذشتہ روز سنی علماءکونسل ضلع سکھر کے رہنماﺅں سید رشید احمد شاہ بخاری، مولانا غلام نبی عثمانی، مولانا عبدالہادی عثمانی، مفتی منصور احمد دھاریجو، قاری عبدالکریم برڑو اور مولانا نسیم اللہ کاندھڑو و دیگر ع±لماءکرام نے مرکز اہلسنت میں مشترکہ پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا پریس کانفرنس کے دوران سنی علماءکونسل ضلع سکھر کے رہنما سید رشید احمد شاہ بخاری و دیگر کا کہنا تھا کہ سکھر کے نااہل، جانبدار، امن دشمن، اہلسنت دشمن، کرپشن کے بےتاج بادشاہ ڈی آئی بی انچارج سعید قاضی اور ڈی ایس پی مشتاق شاہ کی سرپرستی میں اکثریتی س±نی آبادی پر مشتمل پ±رامن سکھر شہر کو بدامنی اور انتشار کی طرف دھکیلنے کی گھناو¿نی کوشش کر کے پارہ چنار کے حالات سکھر میں پیدا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔مذکورہ علماءکرام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماڑی جان اللہ شاہ نزد کندھرا تعلقہ روہڑی ضلع سکھر میں اہلسنت والجماعت کی قدیمی جامع مسجد حضرت عمر فاروق? (رجسٹرڈ) پر لکھے نام ع±مر کی توہین اور اہل تشیع کی طرف سے مسجد پر قبضے کی کوشش کی گئی اور مسجد پر “یاعلی یاحسین” کے بورڈ لگائے، مسجد میں نعرے بازی کرنے اور اہلسنت آبادی کو تنگ کرنے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس پی سکھر کی زیرنگرانی فیصلہ ہونے کے باوجود شرپسندوں کی طرف سے انتشار جاری ہے لیکن ہم ان شائ اللہ ہرقیمت پر اپنی مقدس شخصیات اور اپنی مساجد کا تحفظ کریں گے اور اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پ±رامن رہ کر نااہل کرپٹ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کرتے ہیں۔ مزکورہ رہنماوں نے کل مورخہ 24 جنوری بروز جمعتہ المبارک کو سکھر کی تمام مساجد میں اہلسنت کیساتھ انتظامیہ کے ناروا سلوک یومِ احتجاج منانے کا اعلان کیا اور 26 جنوری بروز اتوار کو سکھر کے تمام پریس کلبز پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔