ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیہ کو دی جانے والی سکر مشین کی سروس کا باقاعدہ افتتاع کرتے ہوئے کیا پاکستان مسلم لیگ ضیاء الحق شہید کے سینیئر رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی میاں کاشف ثنا نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ کو سکر جیٹر مشین کی فراہمی میرے مرحوم والد صاحب سابق چیئرمین بلدیہ حاجی محمد یاسین کا منصوبہ تھا جو اج پایا تکمیل کو پہنچ گیا ،ہم وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ،جس سے شہر کے سیورج سسٹم کی درستگی میں بہت مدد ملے گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عبدالحفیظ باجوہ، چیف افیسر عمران وٹو، چوھدری ہارون رشید، ملک محمد ریاض خلجی، ملک اکرم شہاب، چوھدری کلیم اسلم چوہدری فیاض ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم شاہد غوری ندیم بھٹی ندیم ظفر فراز جٹ اسد چوہدری چوہدری محمد رضوان امانت جانا میاں ٹاؤن سمیت شہر کی شخصیات موجود تھیں۔۔