November 16, 2026

*‏صحافتی تنظیموں نے حکومت کا ترمیمی پیکا ایکٹ کو مسترد کر دیا*

20250121_201956

*‏صحافتی تنظیموں نے حکومت کا ترمیمی پیکا ایکٹ کو مسترد کر دیا*

پیکا ایکٹ میں ترمیم کا بل گذشتہ روزقومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا ۔

پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔18صفحات پر مشتمل الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) ایکٹ 2025مسودے میں مجوزہ ترمیم کے تحت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے

ڈی آر پی اے آن لائن مواد کو ہٹانے کا اختیار ہو گا ۔۔مجوزہ ترمیم

اتھارٹی کوممنوعہ یا فحش مواد تک رسائی حاصل کرنے کا اختیار ہوگا ۔ مجوزہ

اتھارٹی کو ممنوعہ مواد شیئر کرنے پر ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا اختیار ہوگا ۔مجوزہ ترمیم

’سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ کی نئی تعریف بھی مجوزہ ترمیم میں شامل

مجوزہ تعریف میں سوشل میڈیا تک رسائی کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز اور سافٹ ویئر کا اضافہ کردیا۔

پیکا ایکٹ کے سیکشن 2 میں ایک نئی شق کی تجویز شامل ہے،

مجوزہ ترمیم میں قانون میں بیان کردہ اصطلاحات کی تعریف شامل ہیں۔

’سوشل میڈیا تک رسائی کی اجازت دینے والے نظام کو چلانے والا کوئی بھی شخص‘ کو بھی نئی تعریف میں شامل کیا گیا ہے۔ مجوزہ ترمیم

تعریف میں ’ویب سائٹ‘، ’ایپلی کیشن‘ یا ’مواصلاتی چینل‘ کا بھی اضافہ

مجوزہ ترمیم کےتحت حکومت ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی قائم کرے گی،

اتھارٹی وفاقی اور صوبائی حکومت کو ’ڈیجیٹل اخلاقیات سمیت متعلقہ شعبوں‘ میں تجاویز دے گی

اتھارٹی تعلیم،تحقیق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کرے گی

اتھارٹی صارفین کے آن لائن تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

ڈی آر پی اے سوشل میڈیا مواد کو ’ریگولیٹ‘ کرنے کا اختیار ہوگا ۔

اتھارٹی پیکا ایکٹ کے تحت شکایات کی تحقیقات اورمواد تک رسائی کو ’بلاک‘ یا محدود کرنے کی مجاز ہوگی

اتھارٹی سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے اپنے احکامات پر عمل درآمد کے لیے ٹائم فریم کا تعین کرے گا

اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان میں دفاتر یا نمائندے رکھنے کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔

اتھارٹی چیئرپرسن سمیت دیگر 6 ممبران پر مشتمل ہوگی،

وفاقی حکومت 3 سال کے لیے چیئرپرسن اور 3 اراکین کا تقرر کرے گی

سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین پی ٹی اے اتھارٹی کے ممبر ہونگے۔

اتھارٹی میں تمام فیصلے اکثریتی اراکین کی رضامندی سے کیے جائیں گے

چیئرپرسن کو کسی بھی غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کا خصوصی اختیار ہوگا،

چیئرپرسن کے فیصلے کی اتھارٹی کو 48 گھنٹوں کے اندر ’توثیق‘ کرنا ہوگی۔

اتھارٹی کے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قواعد کی پاسداری کے لیے ’رجسٹرڈ‘ کرنے اور ان کے لیے شرائط طے کرنے کا اختیار ہوگا ۔

اتھارٹی کے پاس حکومت اور سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد کو بلاک یا ہٹانے کا حکم دینے کا اختیار ہوگا ۔۔

مجوزہ ترمیم میں غیر قانونی مواد کی تعریف کو میں توسیع کر دی گئی

پیکا ایکٹ کے سیکشن 37 میں موجودہ ’غیر قانونی آن لائن مواد‘ کی تعریف میں اسلام مخالف، پاکستان کی سلامتی یا دفاع کے خلاف مواد شامل

غیر قانونی مواد کی تعریف میں امن عامہ، غیر شائستگی، غیر اخلاقی مواد، توہین عدالت یا اس ایکٹ کے تحت کسی جرم کے لیے اکسانا شامل۔۔ مجوزہ ترمیم

پیکا ایکٹ میں مجوزہ ترمیم میں غیر قانونی مواد کے16 اقسام کے مواد کی فہرست دی گئی ۔

غیر قانونی واد میں گستاخانہ مواد، تشدد،فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینا، شامل

غیر قانونی مواد میں فحش مواد، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، جرائم یا دہشت گردی کی حوصلہ افزائی، شامل

غیر قانونی مواد میں جعلی یا جھوٹی رپورٹس، آئینی اداروں اور ان کے افسران بشمول عدلیہ یا مسلح افواج کے خلاف ’الزام تراشی‘، بلیک میلنگ اور ہتک عزت شامل ۔
چھوٹی خبر پھلانے پر 3 سال قید 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا، ترمیم

شوشل میڈیا پروٹیکشن ٹرائبیونل 90 روز میں کیس نمٹانے کے پابند ہونگے، ترمیم

ٹرائبیونل کا فیصلہ صرف سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جا سکے گا، ترمیم

ٹرائبیونل کا فیصلہ آنے کے 60 روز میں فیصلہ چیلنج کیا جا سکے گا، ترمیم