November 16, 2026

عمران خان اور بشyریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا

20250121_201956

عمران خان اور بشyریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر کی توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا منظور نہ ہو سکی

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی اپیلیں اِس سے پہلے اس کیس کی سماعت کرنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت کو واپس بھیجنے کی استدعا کی جسے ایڈیشنل جج جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے مسترد کر دیا اور کہا کہ میں یہ کیس سُن سکتا ہوں آپ دلائل دیں

اہم مکالمہ !
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس سے پہلے اس کیس سے متعلق پانچ درخواستیں سن چکے ہیں، مناسب ہو گا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اُسی عدالت میں واپس بھیج دے، بیرسٹر سلمان صفدر
وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے، یہ عدالت کیس سُنے گی، آپ کیس کے میرٹس پر دلائل دیں، جسٹس راجہ انعام امین منہاس

دلچسپ: اگر اسٹے نہیں دے رہے تو جلدی کی تاریخ ہی دیدیں، پیر 27 جنوری کو کیس دوبارہ رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر
پیر کو تو میرے لیے ممکن نہیں ہے، جسٹس راجہ انعام امین منہاس
پیر نہیں تو پھر عدالت منگل کا دن رکھ لے، بیرسٹر سلمان صفدر کی استدعا
جج صاحب کے ریڈر نے توشہ خانہ ٹو کیس کی آئندہ سماعت کیلئے 4 فروری کی تاریخ دی
یہ تو دو ہفتے ہو جائیں گے، پھر تو کوئی فائدہ نہیں ہے، بیرسٹر سلمان صفدر
جج صاحب نے کہا کہ کوئی اور تاریخ دیکھ لیں تو پھر ریڈر نے 28 جنوری کی تاریخ دے دی