November 16, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی: سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنو، گلزار احمد شیخ، آفتاب

20250123_192525

سکھر بیورو چیف
سید نصیر حسین زیدی: سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر نے وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنو، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگر نے کی، نے پھوہارا چوک سے ریلی نکال کر سکھر پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور مظاہرہ کیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے کچھ عرصہ قبل وفاقی کابینہ کی منظوری سے ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم کی ادائیگی کی منظوری دی تھی، لیکن صدر پاکستان کی جانب سے دستخط کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس اقدام نے ریٹائرڈ ملازمین کو سخت مالی مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔

مظاہرین نے صدر پاکستان، وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پینشن اصلاحات سے متعلق ملازمین مخالف نوٹیفکیشن کو فوری واپس لیا جائے۔ ساتھ ہی پی اینڈ پینشن کی سفارش کے مطابق میڈیکل الاؤنس میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، ایڈہاک الاؤنس کو ریگولر تنخواہ میں شامل کیا جائے، اور ریٹائرڈ ملازمین کو گروپ لائف انشورنس کی رقم ادا کی جائے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ اس موقع پر نور محمد لاشاری، محمد انور منگی، غلام سرور مہر، گل شیر، شاہنواز ناریجو، گھنشام داس، حق نواز، غلام نبی سومرو، محمد عالم بھٹی، عاشق کورائی اور دیگر رہنماؤں نے مظاہرین سے خطاب کیا۔