سپریم کورٹ نے سنگین غفلت کے باعث ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سپریم کورٹ نے سنگین غفلت کے باعث ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری
رجسٹرار سپریم کورٹ کو معاملے کی جانچ پڑتال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اعلامیہ
کسٹم ایکٹ سے متعلق کیس کو آئینی بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا جانا تھا، اعلامیہ
غلطی سے سپریم کورٹ کے معمول کے بینچ کے سامنے لگا دیا گیا، اعلامیہ
اس کے نتیجے میں ادارے اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا، اعلامیہ
جب اس سنگین غفلت کا ادراک ہوا، تو جوڈیشل برانچ نے ایک نوٹ کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر)ایکٹ کے تحت معمول کی کمیٹی سے رجوع کیا، اعلامیہ
غلطی کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے، کمیٹی نے 17 جنوری 2025 کو چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا، اعلامیہ
کمیٹی نے مشاہدہ کیا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 191A کی شق 3 اور شق 5 کے مطابق یہ مقدمات آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور کسی دوسرے کے پاس نہیں، اعلامیہ
کمیٹی نے ان مقدمات کو معمول کے بینچ سے واپس لے کر آئینی بینچ کمیٹی کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی، اعلامیہ
آئندہ تمام مقدمات جو آئین کے آرٹیکل 191A کے تحت آتے ہیں، انہیں لازمی طور پر آئینی بینچ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا، اعلامیہ
ریگولر ججز کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ تمام زیر التوا مقدمات کی جانچ پڑتال کے عمل کو تیز کیا جائے، اعلامیہ
ریگولر ججز کمیٹی نے رجسٹرار آفس کو نئے داخل ہونے والے مقدمات کی مکمل چھان بین کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ایسی غلطیوں سے بچا جا سکے، اعلامیہ
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ آئینی بینچ کمیٹی نے بھی 17 جنوری 2025 کو اجلاس کیا اور 26ویں آئینی ترمیم اور قوانین کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والے تمام مقدمات کو سماعت کے لیے مقرر کیا، اعلامیہ
8 رکنی آئینی بنچ 26ویں ترمیم کیخلاف 27 جنوری کو سماعت کرے گا، اعلامیہ
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آج ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی سماعت کی، اعلامیہ
تاہم، ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کی رخصتِ مرضی کے باعث، سپریم کورٹ کے رجسٹرار، محمد سلیم خان بینچ کے سامنے پیش ہوئے، اعلامیہ
رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہامقدمات کی شیڈولنگ میں غلطی ہوئی تھی جس کی جانچ کی جا رہی ہے، اعلامیہ
رجسٹرار سپریم کورٹ نے مزید بتایا مقدمات کو معمول کے بینچ سے ہٹانے کا فیصلہ ایڈیشنل رجسٹرار کی بدنیتی پر مبنی نہیں تھا، اعلامیہ
بلکہ یہ معمول کی کمیٹی کی ہدایات کی تعمیل میں لیا گیا تھا، اعلامیہ
چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو ہدایت دی کہ زیر التوا مقدمات کی جانچ پڑتال کے لیے مزید وسائل مختص کیے جائیں، اعلامیہ
تاکہ فریقین اور قانونی برادری کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو، اعلامیہ