November 16, 2026

نیب کی پریس ریلیز، ملک ریاض ریڈار پر۔۔۔!!! نیب ایک قومی احتسابی ادارے کے طور پر عوام الناس کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر

20250121_201956

نیب کی پریس ریلیز، ملک ریاض ریڈار پر۔۔۔!!!
نیب ایک قومی احتسابی ادارے کے طور پر عوام الناس کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے والے عناصر کے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے

*نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ ترجمان نیب*

*نیب کے پاس اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں سرکاری بلکہ نجی اراضی پر بغیر این او سی قبضہ کیا،ترجمان*

*ملک ریاض نے بغیر اجازت نامے کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔ ترجمان نیب*

*ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر پشاور اور جام شورو میں بھی زمینوں پر ناجائز قبضے کر کے اور بغیر این او سی کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کیں، ترجمان نیب*

ملک ریاض اب بھی لوگوں سے
دھوکہ دہی کے ذریعے بھاری رقوم وصول کر رہا ہے۔ ترجمان نیب

*ملک ریاض اس وقت این سی اے کے مقدمے میں ایک*
*عدالتی مفرور ہے جو کہ عدالت اور نیب دونوں کو مطلوب ہے* ترجمان نیب

نیب بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بے شمار اثاثے پہلے ہی ضبط کر چکا ہے،نیب ترجمان

*نیب ملک ریاض کے مزید اثاثہ جات کو ضبط*
*کرنے کے لیے بلا توقف قانونی کاروائی کرنے جا رہا ہے۔ نیب ترجمان*

ملک ریاض اس وقت عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہے،

ملک ریاض نے حال ہی میں وہاں پر بھی لگژری اپارٹمنٹ کی تعمیرات کے حوالے سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے-

*عوام الناس کو اس حوالے سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ پروجیکٹ کے اندر کسی قسم کی سرمایہ کاری سے اپنے آپ کو دور رکھیں،ترجمان نیب*

اگر عوام ایسا کریں گے تو ان کا یہ فعل منی لانڈرنگ کے زمرے میں ائے گا،ترجمان نیب

*پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ نیب ترجمان* ترجمان نیب

حکومت پاکستان بھی فوری طور پر اس اہم معاملے پر دبئی کی حکومت سے رابطہ کر کے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی،ترجمان

تاکہ معصوم لوگوں کو اس کے دھوکے اور غیر قانونی فعل سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ترجمان نیب