مراکش کشتی حادثہ نہیں ، قتل عام تھا
مراکش کشتی حادثہ نہیں ، قتل عام تھا
تاوان نا دینے والے تارکین کے چہروں پر ہتھوڑے مارے ، 21 پاکستانیوں کو تاوان لے کر زندہ چھوڑا، تحقیقات میں انکشاف۔ کشتی حادثے میں زندہ بچ چانے والے پاکستانیوں نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ مراکش کشتی حادثہ نہیں بلکہ قتل عام تھا، مراکش میں ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا تھا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا۔
مراکش کی بندرگاہ داخلہ کے قریب کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ ہمارا سفر 2 جنوری کو شروع ہوا مگر 5 جنوری کو رات کی تاریکی میں کشتی کو ایسے ویران مقام پر روک دیا گیا تھا جہاں سے کوئی دوسری کشتی نہیں گزر رہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمگلروں نے کشتی کو لاک کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے وہ پانی کی سطح پر کشتی خود بھی بہت زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔
ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں سے کھلے سمندر میں تاوان مانگا گیا تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑدیا گیا جب کہ 44 پاکستانیوں کی اموات سرد سمندر کے ٹھیٹھرتے پانی اور ہتھوڑوں سے شدید تشدد کے باعث ہوئی۔