امریکہ میں عمر قید کی سزا پانے والا افغان شہری قیدیوں کے تبادلے میں رہا
امریکہ میں عمر قید کی سزا پانے والا افغان شہری قیدیوں کے تبادلے میں رہا
کابل( الامارہ) وزارت خارجہ افغانستان طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان اور امریکہ کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات کے نتیجے میں امریکی عدالتوں سے عمر قید کی سزا پانے والے خان محمد کو رہا کروادیا گیا۔
انہیں امریکی قیدیوں کے تبادلے میں رہائی ملی۔
خان محمد کو تقریباً دو دہائیاں قبل ننگرہار سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ کیلیفورنیا میں قید کاٹ رہے تھے۔
امارت اسلامیہ افغانستان نے اس تبادلے کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی بہترین مثال قرار دیا اور اس سلسلے میں قطر کے موثر کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا۔