November 16, 2026

*رحیم یارخان ) رحیم یار خان رفیق کنول احکامات جاری کرتے ہوئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف رینجرز، پولیس, انٹیلی جینس ادارون اور SDO اسرار احمد کیجانب سے میپکو آپریشن ڈویژن

20250121_201956

*رحیم یارخان )
رحیم یار خان رفیق کنول احکامات جاری کرتے ہوئے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف رینجرز، پولیس, انٹیلی جینس ادارون اور SDO اسرار احمد کیجانب سے میپکو آپریشن ڈویژن رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں ایس ای آپریشن سرکل رحیم یارخان، ایکسئین آپریشن رحیم یارخان کے ہمراہ رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے شامل تھے۔ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران ٹرانسفارمرز سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے کے ساتھ ٹرانسفارمرز کو اتارا گیا جبکہ نادہندگان کے متعدد کنیکشنز منقطع کرتے ہوئے بھاری مقدار میں تاریں اتاری گئی۔ کارروائیوں کے نتیجے میں بجلی نادہندگان سے لاکھوں روپے کی وصولی ہوئی۔
بجلی چوری روکنے اور نادہندگان سے وصولی کے سلسلے میں رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے آپریشن سرکل رحیم یارخان میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کا آغاز شروع کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان میپکو سرکل رحیم یارخان *اسرار SDO کی دبنگ کاروائیاں