November 16, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی مرحوم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار اقدام

IMG-20250122-WA0140

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

مرحوم طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا شاندار اقدام

اوکاڑہ کی تاریخ میں پہلی بار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اجتماعی شادی کی سب سے بڑی تقریب

وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام متوسط طبقے کی بچیوں کی شادی کے لیے مالی معاونت کے زریعے ضلع بھر کے 75 جوڑوں کی اجتماعی شادی

تقریب میں کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب خواجہ سکندر ذیشان، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن محمد اصغر خان نے بطور مہمان شرکت کی

تقریب کے شرکاء نے بیوہ، یتیم، غریب و مستحق بچیوں کی شادی کی مالی معاونت کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا

پنجاب دھی رانی پروگرام کے لیے ساہیوال ڈویژن کی سب سے خوبصورت اور شاندار مارکی کا انتخاب کیا گیا

کمیشنر ساہیوال کے بعد سید ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل نے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بچیوں کے سر پر دست شفقت رکھتے وزیراعلی پنجاب کی جانب سے 1،1 لاکھ روپے سلامی دی

کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے بہترین انتظامات پر محکمہ سوشل ویلفیئر اور ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ٹیم کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی

حکومت پنجاب کا دھی رانی پروگرام اسلامی فلاحی ریاست کا عکاس ہے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نے ثابت کر دیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے۔ کمشنر ساہیوال

پنجاب کی بیٹیوں کو عزت و تکریم اور محبت کے ساتھ رخصت کیا جا رہا ہے۔ کمشنر ساہیوال

متوسط طبقے کی بچیوں کے لیے شاندار پروگرام کا انعقاد اس سلسلہ کی اہم کڑی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب سکندر ذیشان

وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بچیوں کو 1 لاکھ روپے سلامی اور 2 لاکھ روپے کے گفٹس دیے جا رہے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر پنجاب

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات 75 جوڑوں کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید

تمام مکتبہ فکر کے افراد کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت سے نو بیاہتا جوڑوں کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ ڈپٹی

پنجاب دی رانی پروگرام کے تحت 75 جوڑوں میں 1،1 لاکھ روپے سلامی اور 2 لاکھ کے 13 آئٹمز پر مشتمل تحائف دے کر رخصت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی کاموں کو بہترین انداز میں سر انجام دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوامی خلاف بے شمار منصوبے شروع کیے ہیں۔ سابق ایم این اے راؤ محمد اجمل

پروقار تقریب کے انعقاد کے لیے محکمہ سوشل ویلفیئر اور ضلعی انتظامیہ نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ راؤ محمد اجمل