ال پاکستان ریلویز انٹرا ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ مقابلوں میں پشاور ڈویژن کی شاندار کامیابی پشاور ( سید گوہر شاہ)
ال پاکستان ریلویز انٹرا ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ مقابلوں میں پشاور ڈویژن کی شاندار کامیابی
پشاور ( سید گوہر شاہ)
عظمت اللہ سپورٹس انسپکٹر اور ٹیم کی محنت رنگ لے آئی پشاور ڈویژن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئٹہ کو 130 رنز سے شکست دی پشاور ڈویژن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اورز میں 247 رنز بنائے کوئٹہ ڈویژن کی ٹیم صرف 117 رنز بنا کر آوٹ ہوئی پشاور ڈویژن یہ میچ 130 رنز سے جیت گیا جو کہ پشاور ڈویژن کے لیے نمایاں فتح تھی اس کامیابی کا سہرا نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ ڈویژنل سپرٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر میڈم عابدہ مریم لودھی کی بھرپور سپورٹ کو بھی جاتا ہے، جنہوں نے مشکل حالات میں ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔
اسی طرح کی حمایت اور حوصلہ افزائی جاری رہی تو پشاور ڈویژن مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹے گی اور اپنی برتری قائم رکھے گی