کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہا ہے کہ صوبے کے دوسرے بڑے شہر مردان میں ٹریفک کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ مردان ( سید گوہر شاہ ) مردان شہر سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر
کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے کہا ہے کہ صوبے کے دوسرے بڑے شہر مردان میں ٹریفک کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ مردان ( سید گوہر شاہ )
مردان شہر سے ٹرانسپورٹ اڈوں کی شہر سے باہر چمتار میں تعمیر کردہ نئے بس ٹرمینل میں منتقلی کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ کمشنر مردان نے اپنے دفتر میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکرٹری عدنان خان سے بریفنگ لینے کے بعد بغیر کسی پروٹوکول کے شہر میں واقع جنرل بس سٹینڈ، پانچ ڈی کلاس اڈوں اور تین bays اور پھر چمتار میں نئے تعمیر شدہ بس ٹرمینل کا دورہ کیا اور موقع پر صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی اینڈ ڈبلیو کے سپرنٹنڈنگ انجینئر عمران خان نے کمشنر مردان کو نئے بس ٹرمینل کے تعمیراتی کام اور ٹرمینل میں ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کے لئے فراہم کردہ سہولیات کے حوالے سے بتایا۔ کمشنر مردان نثار احمد نے محکمہ مواصلات کے حکام کو مردان سے چمتار ٹرمینل کو جانے والی پانچ کلو میٹر سڑک کو دو رویہ بنانے کے لیے منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی جبکہ نئے ٹرمینل پر مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وسط میں قائم اڈوں کی وجہ ٹریفک کے نظام خلل پڑ رہا ہے جس کا واحد حل ان اڈوں کی شہر سے باہر منتقلی ہے جس کے لیے آر ٹی اے اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور انتظامیہ کو مل جل کر کام کرنا ہے تاکہ مردان کے شہریوں کو آسانی فراہم کی جا سکے۔