تھائی لینڈ کی آبادی 6.5 کروڑ ہے اور تھائی لینڈ میں سالانہ تقریباً 4 کروڑ سیاح آتے ہیں یعنی ٹوٹل آبادی کا تقریباً 60% سیاح آتے ہیں یعنی روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح تھائی لینڈ میں داخل
تھائی لینڈ کی آبادی 6.5 کروڑ ہے اور تھائی لینڈ میں سالانہ تقریباً 4 کروڑ سیاح آتے ہیں یعنی ٹوٹل آبادی کا تقریباً 60% سیاح آتے ہیں یعنی روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح تھائی لینڈ میں داخل ہوتے ہیں یعنی ہر ایک گھنٹہ میں 4500 سیاح آتے ہیں۔
تھائی لینڈ سیاحت سے تقریباً 60 ارب ڈالر سالانہ کماتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ پاکستان کی طرح پہاڑ ، گلیشیر اور صحرا ہونا کوئی بہت بڑی بات نہیں ہے صرف چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں اور ساحل بھی کمائی کا زریعہ ہوتے ہی۔ پاکستان کی طرح چار موسم ہونا بھی کوئی بڑی خاص بات یا نعمت نہیں ہے کیونکہ تھائی لینڈ میں سارا سال ایک ہی موسم رہتا ہے۔
دنیا کی ہر بڑی کمپنی اور برانڈ بنکاک میں ہے۔ صرف مہنگے ترین فرنچ برانڈ Dior کی بات کروں تو بنکاک میں Dior کے آوٹ لیٹ میں داخل ہونے کےلیے تھائی اور غیرملکیوں کی لمبی لائنیں لگی دیکھی ہیں۔ میڈیکل ٹورازم یعنی علاج کروانے کےلیے بنکاک آنے والے سے سیاحوں میں تھائی لینڈ دنیا میں 5 ویں نمبر پر ہے۔
ابھی بنکاک میں تین روزہ ٹورازم فیئر ہورہا ہے جس میں پوری دنیا سے 1000 سے زیادہ ٹور کمپنیاں آئی ہوئی ہیں۔
بس فرق یہ ہے ہمسایہ ممالک سے لڑائی کی بجائے دوستی ہے، ملک کے اندر چپقلش کی بجائے امن ہے، کچرے کے ڈھیر کی بجائے صاف ستھرا ملک ہے، بدتمیز ، بداخلاق ، بدنیت اور بےایمان کی بجائے خوش اخلاق اور ٹورسٹ فرینڈلی لوگ ہیں۔ سیاحوں کو بلاوجہ مہنگی چیزیں بیچنے کی بجائے ان کا خیال رکھتے ہیں۔ کوئی تھائی کسی دوسرے کی بات میں دخل دیتا ہے نہ کام پر دھیان دیتا ہے۔
میں کوریا سے جب بنکاک آئرپورٹ پر پہنچا تو رات 2 بجے بھی ایمیگریشن پر تقریباً 2 سے 3 ہزار سیاحوں کی لمبی لمبی لائنیں لگی ہوئی تھیں۔
میں پچھلے چند سے تھائی لینڈ کے ٹور پر ہوں اور یہ میرا اپنا مشاہدہ ہے۔ تھائی لینڈ صرف اپنے ساحل
دوسری طرف دیکھیں تو نیپال کے پاس کوئی ساحل یا صحرا نہیں ہے صرف پہاڑ ہیں۔ 8000 میٹر والے 8 اور پاکستان کے پاس 5 پہاڑ ہیں جبکہ 7000 میٹر والے پہاڑ پاکستان میں نیپال کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں پھر بھی نیپال نے 2024 میں سیاحت 70 کروڑ ڈالر کمائے ہیں۔
آج کے دور میں کس کے پاس کیا ہے اور کتنا زیادہ ہے اس کی بڑھکیں اور نعرے مارنے کی بجائے اگر ایک چیز یا جگہ بھی ہے تو اسے کتنے اچھے طریقہ سے فروخت کرسکتے ہیں، اہمیت رکھتا ہے۔ اور اگر سیاحت کو فروغ دینے میں حکومت مخلص نہیں ہے تو عوام کچھ نہیں کرسکتی۔
ایسا لگتا ہے پاکستان کو برباد رکھنے کا اشرافیہ کو ٹاسک دیا گیا ہے مذہبی و سیاسی و سماجی جبر کے ذریعے عوام کو ذلیل کیا جا رہا ہے